ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی: باپ چلارہے ٹرک کے نیچے کچل کر 8 سالہ بیٹا ہلاک

بیلتنگڈی: باپ چلارہے ٹرک کے نیچے کچل کر 8 سالہ بیٹا ہلاک

Thu, 11 Mar 2021 13:57:12    S.O. News Service

بیلتنگڈی 11 / مارچ (ایس او نیوز) موڈبیدری میں پیش آئے ایک درد ناک حادثہ میں 8 سالہ مرشد اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ اس ٹرک کے نیچے آگیا جسے اس کا اپنا باپ چلا رہا تھا۔

    موصلہ رپورٹ کے مطابق مہلوک لڑکا مرشد ابراہیم  اجیرے میں واقع بدرالہدیٰ مدرسہ کا طالب علم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ  اس کا والد  ابراہیم اپنا ٹرک لے کر پتھروں کی کان  [کواری]  کی طرف گیا تھا تو اس وقت مرشد بھی اس کے ساتھ تھا۔ اس دوران حادثاتی طور پر مرشد ٹرک کے ٹائروں کے نیچے دب گیا اور کچلے جانے کی وجہ سے سنگین حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی۔

     موڈبیدری پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔
 


Share: